شہر میں بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر پی ٹی آئی کے رہنماء اشرف قریشی کا اظہار مذمت

PTI

PTI

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اشرف قریشی نے حالیہ بارش کے دوران شہر کی بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہلکی برسات نے شہر کو مسائلستان اور عوام کو شدید اذیت سے دو چار کردیا۔

عوام کے منتخب نمائندگی کے دعویدار کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے سربراہان اختیارات اور وسائل کا رونا روہے ہیں اشرف قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ شہر پہلے ہی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل تھا اب ہلکی برسات سے جہاں بلدیاتی اداروں کا پول کھو ل کررکھ دیا ہے۔

شہر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے شاہراہوں اور گلیوں میں اب بھی برساتی پانی کا جوہڑ موجود ہے اشرف قریشی نے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شہر میں امراض پھیلنے کا خطر پیدا ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اشرف قریشی نے میئر کراچی وسیم اختر اور ضلع بلدیاتی اداروں کو سربراہان سے کہاکہ وہ اختیارات کا رونا بند کرکے عوامی خدمت کا فریضہ انجام دیں جس کے لئے عوام نے انہیں منتخب کیا ہے۔

جاری کردہ:۔ میڈیا کوارڈینٹر 0321-2039650