شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت

LPG

LPG

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شہر اور گردونواح میں ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت چند روز میں 2 بار ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہر اور نواحی علاقوں میں مہنگے داموں گیس فروخت کی جارہی ہے دیہاتوں میں لوٹ مار اپنی انتہا کو پہنچ گئی جہاں 2ہزار روپے میں عام گھریلو سلنڈر فروخت کیا جارہا ہے۔ کسی بھی جگہ کوئی چیک اینڈ بیلنس نظر نہیں آتا۔

شہریوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ اور دیگر ارباب اقتدار سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی گیس مہنگے داموں فروخت کرنے کا نوٹس لیکر شہریوں کو لوٹنے سے بچایا جائے جبکہ انتظامیہ کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی جائیں کہ وہ دیہاتی علاقوں میں بھی کنٹرول ریٹ پر ایل پی جی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔