وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شہر اور گردونواح میں بارش کیساتھ ہی سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ علی الصبح ہلکی سی پھوہار برسنے کے بعد دن بھر بادل چھائے رہے اور ٹھنڈی ہوا کا سلسلہ چلتا رہا جبکہ دن 12 بجے کے بعد کالی گھنگھور گھٹائوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا اور کچھ دیر میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا
جس سے شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سرد موسم انجوائے کرنے کیلئے شہریوں نے گھروں میں مختلف روایتی پکوان تیار کئے جبکہ بازار میں مچھلی، پکوڑوں اور سموسوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایم ایس ڈاکٹر الطاف حسین نے کہا کہ حالیہ بارش کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے جس سے موسمی بیماریوں میں نمایاں حد تک کمی ہوگی۔