فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے رچرڈ گیسکیٹ اور مائلوس رونیک نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
واشنگٹن ڈی سی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں دلچسپ مقابلے ہوئے ۔ فرانس کے سٹار کھلاڑی رچرڈ گیسکیٹ نے شاندار جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپانی حریف کی نیشیکوری کو شکست دی۔
فرانسیسی سٹار نے سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں سیٹ پکی کی ۔ ایک اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے مائلوس رونیک نے امریکہ کے سٹیو جانسن کو زیر کیا۔
پہلے سیٹ میں کینیڈین کھلاڑی نے سخت مقابلہ کرتے ہوئے سات چھ سے کامیابی حاصل کی، امریکی حریف کے خلاف اسی کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے رونیک نے دوسرا سیٹ بھی چھ دو سے اپنے نام کیا۔ امریکہ کے ڈونلڈ ینگ نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو اپ سیٹ شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔