سٹی چوکی پولیس پنڈی گھیب کا عامر نامی کانسٹیبل کی شہریوں سے بدتمیزی معمول بن گیا

اٹک : سٹی چوکی پولیس پنڈی گھیب کا عامر نامی کانسٹیبل کی شہریوں سے بدتمیزی معمول بن گیا۔سٹی چوکی پولیس کا کانسٹیبل اپنے آپ کو علاقہ کا ایس ایچ او سمجھنے لگا۔ شہریوں کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز سلوک۔ عامر نامی کانسٹیبل کی پولیس وردی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے اور اپنے ذاتی موبائل نمبر سے 0336-9233903 شہریوں کو دھمکیاں دے کر ناجائز طور پر ڈراتا دھمکتا ہے اور بے ہودہ گالیاں بھی دیتا ہے۔

عامر نامی کانسٹیبل نے ان شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ اگر کوئی سائل چوکی پر انصاف کی غرض سے جائے تو موصوف ان کے ساتھ ایسے پیش آتے ہیں کہ وہ علاقے کے ایس ایچ او ہوں۔ شہریوں نے ڈی پی او اٹک اسرار احمد عباسی ، ڈی ایس پی پنڈی گھیب ، اور ایس ایچ او چوہدری اختر تھانہ پنڈی گھیب سے سٹی چوکی پولیس کے عامر نامی کانسٹیبل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔کانسٹیبل عامر کو فوری طور پر معطل کیا جائے ورنہ عوامی احتجاج کیا جائے گا۔