کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیس ایمبیسڈر کے روح رواں گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ، سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کا 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز سندھ کے ونگ کمانڈر کرنل شاہد عامر خان اور عنایت اللہ درانی سے ملاقات اس موقع پر شہزاد احمد ڈاکٹر محمد زادہ بھی موجود تھے ملاقات میں اورنگزیب سلطان نے شہر قائد میں امن کے قیام کے لئے رینجرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے قابل تحسین قرار دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر میں قیام امن کے لئے تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ بے حد ضروری ہے یہ امر بھی قابل فخر ہے کہ رینجرز جرائم کی بیخ کنی کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے بھی اقدامات کررہی ہے اس موقع پر ونگ کمانڈر 61ونگ عبداللہ شاہ غازی رینجرز کرنل شاہد عامر خان نے تعلیم اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے قابل تقلید عمل قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر میں قیام امن کے لئے نوجوانوں کو میدان عمل میں آنا ہوگا علم کے فروغ کے ساتھ اسپورٹس کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر منفی سرگرمیوں سے اجتناب کرنا ہوگا اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل شاہد عامر خان نے سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان کو اتحاد و امن یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے نمایاں خدمات پر اعزازی شیلڈ پیش کیا۔