شہر میں ایک پٹرول پمپ پر سپلائی، گاڑیوں، رکشائوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں

Petrol Pumps

Petrol Pumps

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شہر میں ایک پٹرول پمپ پر سپلائی، گاڑیوں، رکشائوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں۔ صارفین اور پٹرول عملہ کی توتکرار،10 روز سے جاری پٹرول بحران سے پنجاب بھر کی طرح وزیرآباداور گردونواح کے شہری بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں گزشتہ دو روز سے شہر کے قریب جی ٹی روڈ پرواقع دونوں پٹرول پمپس پر وقتََا فوقتََا سپلائی شروع ہوتی ہے تو پمپ کے گرداگرد صارفین کا ہجوم اکٹھا ہوجاتا ہے جبکہ گاڑیوں،رکشائوں کی ڈیڑھ دو کلو میٹر تک لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

پٹرول پمپ کے گرد بوتلوں میں پٹرول لینے والے صارفین بھی موجود ہوتے ہیں پہلے باری اور بوتل میں پٹرول حاصل کرنے کی ضد پر پٹرول پمپ عملہ اور شہریوں کے درمیان تو تکرار معمول بن گیا ہے۔اس وقت شیل پٹرول پمپ پر تیل سپلائی کیا جارہا ہے جہاں شہریوں کا رش لگا ہوا ہے۔

پٹرول پمپ پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ جب سے بحران شروع ہوا ہے وہ سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں اور ان کا پمپ پر ڈیوٹی کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے دوسری طرف شہریوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرول کی سپلائی کے معاملہ کو بہتر بناتے ہوئے ریگولر کیا جائے۔