سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات پر ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

CTO

CTO

وزیرآباد (عقیل احمد خان لودھی) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسرمحمد آصف ظفر چیمہ کی زیر نگرانی ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اس ضمن میں سپیشل سکواڈز ترتیب دے دیے گئے۔جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس معاون ہو گی۔جو اس قانون کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج کے ذمہ دار ہونگے۔

گزشتہ روزسٹی ٹریفک پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ کم عمر اور منچلے جشن آزادی کو منفی انداز میں لیتے ہوئے ون ویلنگ کے مرتکب ہوتے ہیں۔اپنی جان کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگیوں کیلیے خطرات کا باعث بنتے ہیںاور حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔اس جان لیوا کھیل کی روک تھام میں کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کاروائی کے بعد والدین سے بیان حلفی لیا جائے گا کہ وہ آئندہ ان کو موٹر سائیکل و گاڑی نہیں دینگے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس عمر مرزا کے مطابق والدین کے شعور کو اجاگر کرنے کی غرض سے شہر بھر میں بینرز آویزاں کئے جائیں گے۔