تھانہ سٹی سے ایس ایچ او ملک عبدالرئوف کو خصوصی ٹاسک پر تھانہ ٹمن تعینات کر دیا گیا
Posted on September 28, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تھانہ سٹی سے ایس ایچ او ملک عبدالرئوف کو خصوصی ٹا سک پر تھا نہ ٹمن تعینات کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ٹمن سے انسکپڑ خالد کو تھانہ سٹی اور تھانہ سٹی سے انسکپڑ ملک عبدالرئوف کو تھانہ ٹمن تعینات کر دیا گیا۔ پو لیس حکا م نے بتا یا ہے۔
کہ ایس ایچ او ملک عبد الر ئوف کو ڈھلی قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے انہوں نے پہلے بھی تعیناتی کے دوران ٹمن میں امن وامان کی صورت حال بہتر رہی۔
ایس ایچ او ملک عبدالرئوف نے تعیناتی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ ڈھلی قتل کیس میں جلد اہم پیش رفت ہو گی اور منشیا ت فر وش سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر افراد کے دن اب گنے جاچکے ہیں اور جلد تھانہ ٹمن کی حوالات میں ہوں گے۔