شہر میں مرغی کی سپلائی بند کرنا غیر قانونی ہے، کمشنر کراچی

Poultry

Poultry

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ شہر میں مرغی کی سپلائی بند کرنا غیر قانونی ہے، سپلائی روکنے والوں اور زائد قیمت پر مرغی کی فروخت کے خلاف قدم نہ اٹھانے پر اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بھلائی کومدنظر رکھتے ہوئے شہر میں مرغی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔ اِس وقت زندہ مرغی 170 روپے اور مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ 280 روپے کلو مقرر ہیں عوام ان نرخوں سے زائد قیمت پر مرغی مت خریدیں۔

کمشنر کراچی نے مرغی سپلائی بند کرنے والی پولٹری ایسوسی ایشنز کو خبردار کیا کہ ان کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی جن علاقوں میں زائد قیمت پر مرغی فروخت ہورہی ہے وہاں اسسٹنٹ اور ڈپٹی کمشنرز کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔