کروڑ شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں آوارہ کتوں کی بہتات

Layyah

Layyah

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں آوارہ کتوں کی بہتات، ٹی ایم اے کی جانب سے تلفی کیلئے ڈالی جانے والی زہربے اثر، لوگوں خصوصاً فجر اور عشاء کے وقت گھروں سے مساجد میں جانے والے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔

تفصیل کے مطابق کروڑ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر آوارہ کتوں کے غول پھر رہے ہیں لیکن ان کی تلفی کیلئے گزشتہ دنوں ٹی ایم اے کروڑ کی جانب سے ڈالی گئی زہر بے اثر ثابت ہوئی۔

عوامی سماجی شہری حلقوں ٹی ایم اے حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔