شہر کی صفائی ستھرائی میں شہری میونسپل عملے سے تعاون کریں: محمد خان

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) شہر کی صفائی ستھرائی میں شہری میونسپل عملے سے تعاون کریں شہریوں کی عدم تعاون کے باعث شہر کی صفائی ناممکن ہے میونسپل کمیٹی کے محدود وسائل کے باوجود شہر کی صفائی بہتر انداز میں کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ٹی ایم او محمد خان سیلاچی ایڈمنسٹیٹر آزاد خان گشکوری جعفر خان مگسی ،محمد انور ،سعید احمد جمالی ،نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کی ان کا مزید کہنا تھا کہ سبی میلہ کے موقع پر دور دراز سے لوگوں کی اذمد ہوتی ہے۔

اس موقع پر شہر میں صفائی مہم شروع کردی گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس شہر کی صفائی کا اس طرح خیال رکھا جائے جیسا خیال ہم اپنے گھروں کی رکھتے ہیں شہری نالیوں اور گلیوں میں کچرہ ڈالنے کے بجائے کچرہ دان میں کچرہ رکھیں میونسپل کمیٹی کی جانب سے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کچرہ دان نصب کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے اسلئے شہریوں کی عدم تعاون سے محدود عمل پورئے شہر کی صفائی نہیں کر سکتا ،ان کا کہنا تھا کہ میلے کے دوران کنٹریکٹ کی بنیاد پر عملہ بھرتی کیا جائے گا تاکہ اس میلے کے موقع پر شہر کی صفائی کا خیال رکھا جائے۔