ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) دی سٹی سکول سسٹم واہ کینٹ برانچ میںمختلف غیر استعمال شدہ اشیاء سے نئی اشیاء تیار کرنے کی نمائش کا انعقاد، ڈائریکٹر سیکورٹی بر گیڈئیر اللہ نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے،نمائش میں سکول کے احاطہ میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے جس میں پلے گروپ سے لیکر پانچویں کلاس کے طلباء طالبات کے ہاتھوں سے بنائی ہوئی اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئی تھیں، نمائش کے دوران طلباء کو مختلف ڈریس زیب تن کروا کر کیڈ واک کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، نمائش کے دوران سیکورٹی کا سخت اہتمام کیا گیا تھا، ڈائریکٹر سیکورٹی برگیڈئیر اللہ نواز اور انکی اہلیہ نے نمائش میں سجائے سٹالز کا معائنہ کیا اور طلباء و طالبات سمیت سکول ایڈ منسٹڑیشن کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کی،سکول کی پر نسپل صدف کامران نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں سٹی سکول سسٹم کے زیر انتظام چلنے والے سکولز میں اس نمائش کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔۔
جسکا بنیادی مقصد بچوں میں چھپی صلاحیتیوں کا اجاگر کرنا ، اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے،پانچ روز کے مختصر وقت میں بچوں نے ٹیچرز کے ساتھ ملکر اس نمائش کو پر رونق بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا،اس دوران عمدہ کارکردگی کے حامل طلبا و طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں،سکول پرنسپل صدف کامران نے ٹیچرز کی ان تھک محنت کی تعریف کی اور نمائش کو خوبصورت بنانے میں انکے کردار کو سراہا،صدف کامران کا کہنا تھا کہ وہ اشیاء جسے ہم پرانا سمجھ کر ناکارہ کر دیتے ہیں انھیں دوبارہ کس طرح قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے اور اس میں جدت پسندی کے عنصر کو کس طرح نمایاں کیا جاسکتا ہے یہ وہ تمام پہلو تھے جسے اس نمائش میں واضح طور پر نمائیاں کیا گیا ہے ، یہ ٹیچرز کی شبانہ روز کاوشوں کا ثمر ہے کہ یہاں زیر تعلیم بچوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور ان میں خود اعتمادی کو پروان چڑھانے مٰں مکمل معاونت مل رہی ہے۔۔
بچے نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں سے مکمل طور پر مستفید ہورہے ہیں جنہیں سکول میں مکمل ماحول مہیا کیا جارہا ہے ،منتظمین ٹیچرز کے مطابق کلس سوئم میں حزیمہ ، کلاس پنجم میں حسان اور کلاس چہارم میں حسن وغیرہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی ، دی سٹی سکول سسٹم واہ کینٹ برانچ میں نمائش کے انعقاد کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ،سکول کے باہر اور بالائی منزل پر سیکورٹی اہلکار تعینات تھے،ڈائریکٹر سیکورٹی بر گیڈئیر اللہ نواز کی آمد پر سکول پرنسپل اور سٹاف نے انکا پر تپاک استقبال کیا،
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038