شہر میں قائم تجاوزات جرائم کی نرسریاں ہے، کمشنر کراچی

Shoaib Ahmed Siddiqui

Shoaib Ahmed Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ تجاوزات شہر کی خوبصورتی اور ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ وجرائم کی نرسریاں ہیں لہٰذا تجاوزات اوروال چاکنگ کے خلاف کر یک ڈاؤن بلا کسی سفارش یا دباؤ کے جاری رکھا جائے اور انسداد تجاوزات مہم میں رکاوٹ بننے اور سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دی جائیں۔

یہ بات انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی،چیف آفیسر پاکستان اسٹیل، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی رینج کے نمائندوں سمیت ڈپٹی کمشنرز،ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمٹ کراچی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی اور ایس پی انکروچمنٹ نے شرکت کی۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ تجاوزات کے خلا ف مہم حکومت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے جوروزانہ کی بنیا د پر جا ری ہے۔

انکروچمنٹ کے خاتمے کیلئے کے الیکٹرک بھی بھر پو ر اور مو ثر کر دار ادا کرسکتی ہے۔وہ شہر ی اداروں کی اجازت کے بغیر کسی بھی غیر قانونی پتھارے یاکیبن کو بجلی فراہم نہ کر ے۔ قابضین کو بجلی فراہم کرنے والی دکا ن اور مکان کے کنکشن کا ٹ دیے جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ سر کاری اراضی پر قبضہ کرنے والے اداروں سے بھی زمین وا گزار کر وائی جا ئیگی۔ انہوں نے طارق روڈ پر قابضین کی گرفتاری کی بھی ہدایت کی۔