سبی (محمد طاہر عباس) شہر میں مچھر مار سپرے مہم کا آغاز کر دیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گا شہر کی ہر گلی کوچے میں مچھر مار سپرے کیا جائے گا تاکہ شہر میں مچھروں کا خاتمہ ہو اور شہری ملیریا سے محفوظ رہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے مچھر مار سپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر چیف آفیسر محمد خان سیلاچی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر منظور بلوچ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ غلام سرور ہاشمی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید سرور شاہ ، و دیگر افیسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے کہا کہ شہریوں کو ملیریا و دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے شارٹ ٹائم میں شہر میں آج سے مچھر مار مہم کا آغاز کردیا گیا جو ایک ہفتے تک جاری رہے گی مچھر مار سپرے مہم میں ٹائون ایریا کو چار زون میں تقسیم کیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کا عملہ میونسپل کمیٹی کے تعاون سے شہر کے مختلف گلیوں ،بازاروں میں مچھر مار مہم سپرے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ شہر ی اس مہم میں ہمارے ساتھ تعاون کریں اگر شہر کا کوئی علاقہ سپرے سے رہ جائے تو اس بارے میں میونسپل کمیٹی یا محکمہ ہیلتھ کے عملہ کو آگاہ کریں تاکہ کوئی علاقہ بھی اس مہم میں سپرے نہ ہونے کی وجہ سے رہ جائے انہوں نے کہا کہ شہر مچھر مارسپرے مہم کے بعد بہت جلد شہر میں کتا مار مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا میونسپل کمیٹی کا عملہ کتوں کو گوشت میں زہر ملا کر دینگے تاکہ شہر سے بائولے اور آوارہ کتوں کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کتے کاٹنے کا انجکشن دستیاب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کتے کاٹنے کے انجکشن کی کمی کے حوالے سے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے اس وقت سبی شہر کے ہسپتال میں کتا کاٹنے کے انجکشنوں کی اشد کمی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بلوچستان ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو کتا کاٹنے کا انجکشن فراہم کرے تا کہ کتا کاٹے کسی بھی شخص کو فوری طور پر انجکشن لگایا جا سکے۔