کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں گذشتہ 5 دنوں میں 6 بم دھماکوں کے بعد کشیدہ صورتحال کے پیش نظرنگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔ کراچی میں پرتشدد واقعات اور دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی نے آج اجلاس طلب کرلیا ہے۔
اجلاس میں امن وامان کے حوالے سے متعلقہ حکام نگران وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن مہم کے دوران انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی جائے گی،نگران وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ زاہد قربان علوی کی جانب سے کراچی بم دھماکوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔