شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش، بلدیاتی اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ
Posted on June 11, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات اور شہر کے مختلف علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے عوامی زندگی کی حفاظت کے لئے آوراہ کتوں کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں یہ بات انہوں نے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں سے اپنی رہائش گاہ پر آنے والے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان ،تاجران اور عوامی وفود سے ملاقات میں اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے شکایات سننے کے بعد کہی عصمت انور محسود نے کہاکہ شندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو تختہ مشق بنارکھا ہے۔
جس کی وجہ سے شہری مسائل کا شکار اور شہر کھنڈر میں تبدیل ہوتا جارہا ہے سندھ حکومت اور شہری و بلدیاتی ادارے عوامی سہولت اُن کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے عوام ٹریفک جام ،صفائی وستھرائی کے ناقص نظام اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی جیسے بنیادی مسائل سے دو چار ہیں اور سندھ کے حکمران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عصمت انور محسود نے کہاکہ سندھ حکومت وفاقی حکومت پر الزام تراشی کے بجائے سندھ کے شہر اور دیہات میں مسائل کے شکار عوام کو سہولت پہنچائیں اور شہراوردیہات کو کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے بچائیں ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود نے مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں کو بجلی اور پانی کی بندش سمیت علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے وفد کو یقین دلا یاکہ اُن کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے اور عوام کی آواز عوامی مسائل پر اپنی آنکھ بن کئے ہوئے سندھ حکومت اور شہری و بلدیاتی اداروں تک پہنچا ئیں گے۔