کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کروڑ شہر کی گلیوں میں آوارہ کتوں کا راج۔ جگہ جگہ آوارہ کتے دندناتے پھر رہے ہیں۔ جس کے باعث عوام الناس خصوصاً فجر میں نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹی ایم اے حکام کی جانب سے کتوں کی تلفی کیلئے ڈالی جانے والی دوا آوارہ کتوں کیلئے مٹھائی ثابت ہوئی۔
کروڑ لعل عیسن کے شہریوں جنید طارق ، ریٹائرڈ ٹیچر مشتاق احمد حاجی اشتیاق احمد ، حسن طارق و دیگر نے اعلیٰ حکام سے کتوںکی تلفی کیلئے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔