شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ

Rain

Rain

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) شہر اور مضافاتی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کروڑوں روپے لاگت سے بنائی گئی اندرون شہر جانے والی جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا باب وزیرآباد کے قریب پانی کھڑا ہونے سے نئی سڑک ٹوٹنے کا خدشہ ہے جبکہ سڑک کنارے ڈالی گئی مٹی بار بار نشاندہیوں کے باوجود ہٹائی نہ گئی جو بار ش کے بعد دلدل میں تبدیل ہو کرشہریوں کیلئے بڑی اذیت کا باعث بن رہی ہے کئی موٹر سائیکل سوار کیچڑ سے پھسل کر گرے اور زخمی ہو گئے۔

نواحی علاقوں الہ آباد، رحیم پورہ ،نظام آباد،ویروکی کے متعدد نشیبی مقامات پانی میں ڈوبے رہے۔ بار ش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔ شہریوں کی بڑی تعدادسرد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے فوڈ پوائنٹس کا رخ کرلیا ہے جبکہ مچھلی کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔