ارجنٹائن (جیوڈیسک) ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈر ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پوٹرو نے چھ تین اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسرے میچ میں فورتھ سیڈ کینیڈا کے میلوس رونک کو ان سیڈڈ آسٹریلیا کے مرینکو ماٹسیوک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے سات پانچ اور سات چھ سے میچ اپنے نام کیا۔