شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے درپیش عوامی مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے عوامی شکایات کے جائزے کیلئے شاہ فیصل کالونی کے متاثر علاقوں میں پہنچ گئے عوام کی جانب سے شکایات سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہا کہ عوام کو مسائل کی مسائل کی بھینٹ چڑھنے نہیں دینگے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو مسائل سے نجات دلا کر مسائل سے پاک معاشرے کا قیام ممکن بنا نے کی جدو جہد میںمصروف ہیں انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلیٰ حکام سے کہاکہ شہر میں پانی کے بحران کے خاتمے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے عوام تک پینے کے پانی کی ترسیل کو یقینی بنا ئیں۔کے الیکٹرک اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈباہمی تنازعہ کی بھینٹ عوام کو نہ چڑھائیں علاقائی سطح پر پانی کی ترسیلی نظام کو درست کرنے کے لئے ادارے باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کریںحق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پانی اور سیوریج کے حوالے سے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 24گھنٹے کے اندر شاہراہوں پر پانی کی لائنوں کی لیکجز اور سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے۔

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri