کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے مرکزی چیئر مین نعیم کھو کھر نے شہر میں پانی کے شدید بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گڈ گورنس قائم کرنے کا دعویٰ نہیں عوام کو پینے کے ساتھ پانی کے ساتھ بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے انہوںنے کہاکہ شہر کراچی کی بین الاقوامی تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا گیا دنیا کا میگا پولیٹن سٹی کراچی کے مکین آج بنیادی ضروریات کو ترس رہیں شہر تیزی کے ساتھ کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔
مگر سندھ حکومت اور بلدیاتی ادارے خصوصاً واٹر بورڈ سب اچھا ہے۔ کا راگ آلاپ رہے ہیں نعیم کھو کھر نے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے سیاسی مداخلت اور سیاسی اثر روسوخ کا خاتمہ کیا جائے اور شہر کراچی کے عوام خصوصاً مضافاتی بستیوں میں عوام کو بنیادی ضروریا ت بلا تفریق فراہم کیا جائے نعیم کھو کھر نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ شہر میں پانی کے بحران کا نوٹس لیں اور بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرکے عوام کو پینے کے پانی کی حصول کے حوالے سے مسائل سے نجات دلا ئیں۔