شہر میں واٹر سپلائی کا ناقص نظام، ٹینکی والوں کی چاندی، عملہ کی لاغرضی شہری ناقص پانی پینے پر مجبور

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر میں واٹر سپلائی کا ناقص نظام، ٹینکی والوں کی چاندی، عملہ کی لاغرضی شہری ناقص پانی پینے پر مجبور، گیسٹرو کے مریضوں سے ہسپتالوں کی رونق دوبالا ہو گئی، انتظامیہ نوٹس لے شہریوں کا احتجاج۔ تفصیلات کیمطابق شہر کے بیشتر حصوں میں پانی کی سطح زیر زمین دور ہونے کے باوجود واٹر سپلائی کا ناقص نظام جس کی وجہ سے شہری ٹینکی والوں سے پانی خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

ٹیکی والے کئی کئی عرصہ تک ٹینکی صاف بھی نہ کرتے ہیں اور پانی بھی مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں جبکہ انتظامی اداروں کی طرف سے کوئی پوچھ گچھ نہ کی جارہی ہے تاہم ناقص پانی کو پینے سے شہریوں کی بڑی تعداد گیسٹرو کی بیماریوں میں مبتلا ہوتی جارہی ہے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور خادم اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے نوٹ لینے کی اپیل کی ہے۔