کراچی (جیوڈیسک) سوک سینٹر کے اطراف ٹریفک کی بہتری کا منصوبہ ترتیب دیا جائے جس میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے الگ جگہیں مختص کی جائیں، سوک سینٹر کی بہتری و تزئین کیلیے اقدامات کیے جائیں۔
یہ بات ایڈمنسٹریٹر کراچی رئوف اختر فاروقی نے محکمہ انجینئرنگ اور محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن کے محکمہ جاتی سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ نیاز احمد سومرو، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکشن محمد اطہر بھی موجود تھے، رئوف اختر فاروقی نے کہا کہ مرکزی دفتر ہونے کی وجہ سے سوک سینٹر میں بڑی تعداد میں شہریوں کی اپنے کاموں کے سلسلے میں آمدورفت ہوتی ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، کراچی الیکٹرک اور دیگر اداروں کے دفاتر یہاں موجود ہیں جس کے باعث سوک سینٹر کے چاروں اطراف بے ہنگم طریقے سے گاڑیاں پارک کی جارہی ہیں جس سے یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک میں خلل واقع ہورہا ہے۔