سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فوج طلب کرنے پرغور

Army

Army

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کی صورت میں حساس تنصیبات کی حفاظت اور مخصوص علاقوں میں فوج کو آپریشن کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو طلب کرنے پرغور کررہی ہے اور مخصوص علاقوں میں فوج طلب کرنے کے لیے وزارت داخلہ ووزارت قانون سمیت اٹارنی جنرل سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس فیصلے کی صورت میں حساس تنصیبات کی حفاظت اور مخصوص علاقوں میں فوج کو آپریشن کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ائر پورٹس کی حفاظت اور ممکنہ دہشت گردی کے تدارک کے لیے فوجی آپریشن کو آرٹیکل 245 کا کور دیا جائے گا۔

آئندہ چند روز میں فوج کو سول انتظامیہ کی طرف سے طلبی سے متعلق مطلع کئے جانے کا امکان ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا میں پہلے ہی فوجی آپریشن کو آرٹیکل 245 کا کور حاصل ہے۔