کراچی (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ڈائریکٹر سیکورٹی کا عہدہ گزشتہ چھ ماہ سے خالی پڑا ہے۔ تاحال کسی افسر کو تعینات نہیں کیا جا سکا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی میں گزشتہ چھ ماہ سے ڈائریکٹر سیکورٹی کی اسامی خالی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹس ویجلنس اور سیکورٹی کی سب سے اہم اسامی پر اب تک کسی بھی افسر کو تعینات نہیں کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے چھ ماہ سے ڈائریکٹر سیکورٹی کے عہدے کے لئے مختلف ناموں پر غور و خوض کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک اس اہم پوسٹ پر کسی افسر کو تعینات نہیں کیا جا سکا۔