لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں مبینہ بھرتیوں سے منسوب جعلی لیٹر کے اجراء کا انکشاف ہوا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی لاہور نے مبینہ بھرتیوں سے متعلق جاری جعلی لیٹر کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سی اے اے میں مبینہ پیسوں کے عوض جعلی بھرتیوں کے لیٹر جاری کیے گئے تھے۔
اس ضمن میں سی اے اے کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورس کی جانب سے تمام ائیرپورٹس مینجرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ائیرپورٹ مینجرز اور ہیومن ریسورس ڈپارٹمنٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے سعد بن ایوب نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بھرتیاں قواعد کے مطابق کی جاتی ہیں اور بھرتی کے لیے اخبارات میں تشہیر کی جاتی ہے، بھرتیوں کے لیے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد تقرری کی جاتی ہے۔