فیصل آباد (پ ر) سول ڈیفنس فیصل آبادکی طرف سے اپوا فیصل آباد میں چارروزہ تربیتی ورکشاپ گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی۔ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام اپوا فیصل آبادمیں تربیتی ورکشاپ 18جولائی سے شروع ہوئی تھی جس میں لیڈی چیف انسٹرکٹر پروین کوثر نے اپوا کی طالبات کو پہلے تین روز سول ڈیفنس بارے لیکچر جبکہ گزشتہ روز فرسٹ ایڈبارے عملی تربیت دی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیڈی چیف انسٹرکٹر پروین کوثر نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت ہر شہری کو حاصل کرنی چاہیے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مشکل حالات سے نکلا جا سکے۔
انہوں نے خواتین پر سول ڈیفنس بارے عملی تربیت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انہوں نے عملی تربیت دینے پر اپوا فیصل آباداور محکمہ سول ڈیفنس کی کاوشوں کا سراہا۔