اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کے باوجود پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین خود ہی اپنی جماعت کے فیصلے پر عمل نہ کرسکے۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے گروپ کی کمپنیوں نے پیر کو معمول کے مطابق اسی لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کرایا۔۔ ایف بی آر کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ اسی لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس، کسٹم ڈیوٹی، انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کرایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے ایک روز قبل ہی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سول نافرمانی کی مہم شروع کرنے کا اعلان کر کے عوام سے ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز نہ دینے کی اپیل کی تھی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ میں آج سے خود بھی بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا نہیں کروں گا۔