تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر میں غذائی قلت کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا، آج مزید 2 بچے انتقال کر گئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 26 دن اور 14 دن کا بچہ غذائی قلت کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا۔
رواں ماہ غذائی قلت کے سبب مختلف امراض میں مبتلا ہوکر 51 بچے انتقال کر چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق بدلتے موسم کے باعث بچوں میں نمونیہ کی بیماری میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔