کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے سول اسپتال میں ادویات کی قلت نے جہاں مریضوں کی مشکلات میں اضا فہ کر دیا ہے وہیں اسپتال انتظا میہ بجٹ نہ ہونے کا رونا رو رہی ہے۔
کراچی کا سول اسپتال صوبہ سندھ کا سب سے بڑا اسپتال ہےجہاں یو میہ 3 ہزار سے زائد افراد کو صرف او پی ڈی میں طبی سہولیات فراہم کیں جاتی ہیں جبکہ زیر علاج مریض اس کے علاوہ ہیں۔
حکومت کی جانب سے اسپتال کو ادویات کی مد میں سالانہ 40 کروڑ روپے سے زائد کی رقم فراہم کی جاتی ہے اس کے باوجود غریب مریض ادویات کو ترستے نظر آتے ہیں۔
سول اسپتال کے ایڈ یشنل میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر عبد القادر کا ادویات کی کمی پر کہنا ہے کہ نیا بجٹ آنے کے بعد ہی ادویات خریدی جائیں گی۔ اسپتال آنے والے مریضوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ادویات کی قلت کو پورا کیا جائے۔