فیصل آباد (جیوڈیسک) سول ہسپتال کے باہر نئے تعمیر ہونیوالے روڈ پر ریڑھی اور چھابڑی فروشوں نے ڈیرے جما لئے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل سول ہسپتال کا پرانا گیٹ کھولنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نیا گیٹ لگوایا تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو دشواری پیش نہ آئے لیکن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے گیٹ نہ کھولا جا سکا اور نہ ہی نئی تعمیر ہونے والی روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جاسکا۔
شہری حلقوں نے ضلعی و ہسپتال انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ریڑھی اور چھابڑی فروشوں کو خاتمہ کروایا جائے۔