سول اسپتال سانگھڑ میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Polio

Polio

سانگھڑ (جیوڈیسک) سول اسپتال سانگھڑ میںانسداد پولیو مہم کے دوران ڈی سی سانگھڑ اور ڈی ایچ او اعجاز حسین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغا ز کیا، اس مو قع پر کھپرو کے علاقے اچرو تھر میں انسداد پولیو مہم میں بے قاعد گیوں کے سوال پر ڈی سی سانگھڑ سکندر علی خشک نے لا علمی کا اظہا رکیا، دریں اثنا نوشہرو فیروز ضلع کی 36 یونین کونسلوں میں یکم سے تین ستمبر 2014 تک انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جائے گی۔

اس سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر مرزا ناصر علی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع کی 36 مخصوص یونین کونسلوں میں پولیو کے قطرے پلانے کی خصوصی مہم شروع کی جارہی ہے

انہوں نے اجلاس میں شریک ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خلاف مہم میں زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مہم کے دوران کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے ، اس سے پہلے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالواحد نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں یکم سے 3 ستمبر تک تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے کل 534 ٹیمیں ترتیب دی گئی ہیں جبکہ اس مہم میں 210938 بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے۔