شیخوپورہ (جیوڈیسک) سول جج لاہور عماد الدین کے والد کو وال برٹن کے علاقے سے اغوا کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار میں سوار 4 افراد نے سول جج عمادالدین کے والد کو وال برٹن کے علاقے سے اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے نا معلوم مقام پر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اغواکاروں کی تلاش کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے اور نہ ہی اغواکاروں کی جانب سے ابھی تک کوئی مطالبہ سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ ننکانہ صاحب سے مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل الحسن کو بھی اغوا کر لیا گیا تھا اور ان کی رہائی کے لئے 5 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔