سول جج نوید احمد کلہوڑو کا پرائمری اسکول سی سی کھپرو کے سالانہ امتحانی مراکز کا اچانک وزٹ
Posted on March 14, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کھپرو (سرفراز انصاری) سول جج نوید احمد کلہوڑو نے پرائمری اسکول سی سی کھپرو کے سالانہ امتحانی مرا کز کا اچانک وزٹ کیا اس موقعے پر مختیار کار کھپرو عبدللطیف بروہی بھی ساتھ تھے جناب نوید احمد کلہوڑو نے یہ کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ (اے ڈی او ای) کھپرو محمد قاسم مری اور سٹی سوپر وائیزر محمد یونس قائم خانی کی انتہائی کو ششوں اور زاتی دلچسپی کے باعث سی سی کھپرو میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائمری سطح پر امتحانی پرچاجات کروائے جارہے ہے اس عمل سے شاگردوں پر نہایت اچھے اثرات مرتب ہونگے اور تعلیمی عمل میں بہتری پیدا ہوگی۔
سیول جج نوید احمد کلہوڑو نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسکولوں میں شجر کاری مہم شروع کی جائے مختیار کار عبدللطیف بروہی نے شجر کاری مہم میںمطلوبہ پودے اسکولوں کو مفت دینے کا اعلان کیا سپر وائیزر محمد یونس قائم خانی نے کہا کہ میری سی سی کھپرو میں ایک بھی استاد گھوسٹ یا غیر حاضر نہ ہوگا اور جو اساتذہ اپنی ڈیوٹی دینے میں کوتاہی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کرکے سیکریٹری کی سطح پر رپورٹ کی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com