سول جج کے بیٹے کا اغوا، 4 ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل پہنچ گئے

jail

jail

راولپنڈی (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آزاد کشمیر میں سول جج کے بیٹے کو اغوا کرکے رہائی کیلئے لواحقین سے لاکھوں روپے تاوان طلب کرنے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں حسن باشہ، ذاکر اللہ، محمد اقبال اور اظہر اقبال کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا۔ خصوصی عدالت نے یوم عاشور کے موقع پر حالات کو خراب کرنے کے مقدمہ میں ملوث ندیم شاہ وغیرہ کے خلاف کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی

خصوصی عدالت نے نیٹو کنٹینرز کو آگ لگانے کے مقدمہ کی سماعت 4مارچ تک ملتوی کر دی۔خصو صی عدا لت نمبر دو کے جج چو ہدری عبد القیوم نے سا نحہ را جہ بازار کیس کی سما عت پا نچ ما رچ تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس الطاف ابراہیم قریشی اور جسٹس خالد محمود پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منشیات سمگلنگ کے مقدمات میں دو ملزموں گل زبیر اور فرحت علی کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔