اسلام آباد (جیوڈیسک) فرانس نے کہا ہے کہ پاکستان نے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے کبھی رابطہ نہیں کیا، درخواست کی صورت میں غور ہوسکتا ہے۔ فرانسیسی کمپنیاں بھاشا ڈیم کے لئے تکنیکی معاونت سمیت 30 کروڑ ڈالر کی لاگت سے منڈا ڈیم اور دیگر چھوٹے ڈیموں پر معاونت کیلئے تیار ہیں، فرانسیسی سفیر فلپ تھائی باود میں فرانس کے سفیر فلپ تھائی باود نے کہا ہے کہ پاکستان نے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے کبھی رابطہ نہیں کیا۔
اگر پاکستان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے درخواست کرے تو غور ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی کمپنیاں بھاشا ڈیم کے لئے تکنیکی معاونت سمیت 30 کروڑ ڈالر کی لاگت سے منڈا ڈیم اور دیگر چھوٹے ڈیموں کیلئے معاونت کیلئے تیار ہیں۔ اسلام آباد میں ذرائع سے بات چیت میں ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے لئے چین سے تعاون حاصل کر رہا ہے جو اس کا حق ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن کیلئے اقوام متحدہ کے فیصلوں کو مدنظر رکھیں گے۔ فرانسیسی کمپنیاں بھاشا ڈیم کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کر سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فرانس پاکستان میں 30 کروڑ ڈالر کے منصوبے میں معاونت کرے گا جس کے تحت 30 کروڑ ڈالر سے منڈا ڈیم سمیت دیگر چھوٹے ڈیموں کیلئے معاونت کریں گے۔ فرانسیسی سفیر کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے اور 600 طلبہ کو سکالر شپ دی جا رہی ہے۔