لاہور (جیوڈیسک) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایس اینڈ جی اے ڈی کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد مسعود مختار کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں سپرنٹنڈنٹس ،پرائیویٹ سیکرٹریزاور اسسٹنٹس کی ترقی کے کیسز زیر غور آئے جس پر پروموشن کمیٹی نے مشترکہ طور پر 35 سپرنٹنڈنٹس اور 39 پرائیویٹ سیکرٹریز کو بطور سیکشن آفیسرز اور 54 اسسٹنٹس کو بطور سپرنٹنڈنٹس ترقی دینے کی سفارشات کی منظوری دی ۔اس طرح مختلف کیڈرز کے 128 ملازمین کی ترقیاں ہوئی ہیں جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بعد ازاں جاری کیا جائے گا۔