اسلام آباد (جیوڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حوالے سے کہنا ہے کہ اگر دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اگر کوئی گڑ بڑی ہوئی تو ہم سویلین شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والا بیان آئین کے منافی ہے اگر دونوں شریف ایک پیج پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے لیکن دونوں شریفوں میں گڑبڑی ہوئی تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سویلین شریف کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جس پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا اس لئے خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔
محمود خان اچکزئی نے اس موقع پر ایوان میں وزرا کی عدم حاضری پر بھی شدید تنقید کی اور ایوان سے علامتی بائیکاٹ کر گئے۔