کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کے قومی مرکز کے دورے کے موقع پر پاکستان ‘ سری لنکا اور مالدیپ کی سہہ فریقی مشقوں کا معائنہ کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے اتحاد و یکجائیت کی قوت سے دشمن کے ارادے ناکام بنانے کے عزم کی تجدید کو سراہتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے کہا کہ سامراجی سازشوں اور پاکستانی چار عشروں کی پاکستانی قیادت کی ہوس اقتدار ومفاد پرستانہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان ایک دہائی سے دہشتگردی کا شکار ہے۔
مگر افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ صلاحیت اور عزم و ایثار نے حالات کا رخ بدل دیا ہے جس کا سہرا سربراہ عساکر کی حیثیت سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو جاتا ہے جن کی سربراہی میں افواج پاکستان نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان میں امن قائم کرنے کا کارنامہ انجام دیکر دنیا کے مستقبل کو بھی محفوظ بنایا ہے۔
اب راحیل شریف کا دیگر پر امن ممالک کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کے ارادے خاک میں ملانے کا عزم پوری مہذب و پر امن دنیا کیلئے دہشتگردی کیخلاف افواج پاکستان کی جدوجہد میں پاکستان کا ساتھ دینے کا پیغام ہے جس پر لبیک کہہ کر مہذب دنیا اپنا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے۔