لاہور (اقبال کھوکھر) پاکستان سمیت دنیابھر میں انسانی حقوق کی ہونیوالی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی وقانونی ادارے”کلاس” کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر گزشتہ روزچیئرپرسن ایگاکینی کے ہمراہ اپنے سٹاف کے ساتھ ایک تجزیاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں بالمعوم دنیا اور بالخصوص پاکستان میں ہونے والی انسانی وبنیادی حقوق کی پامالی پر غور کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ پاکستان میں پسماندہ علاقوں میں غیرمساویانہ اور امتیازی رویوں اور ااستحصال سے پہلے سے پسے مظلوم ومجبور ومحکوم افراد معاشرے میں مایوسی کاشکار ہورہے ہیں۔حکومتی پالیسیوں سے بھی اخلاقی وانسانی اقدار سے مزین روایات بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی عورتوں، نوجوانوں اور اقلیتوں کو براہ راسے حق رائے دہی سے محروم کرنے بھی انسانی حقوق کی پامالی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ”کلاس” نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بحالی وفراہمی کے لئے دن رات کام کیا ہے۔