کلاس کے زیراہتمام فل گاسپل اسمبلی چرچ میں کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور (اقبال کھوکھر ) مورخہ 24 ستمبر 2015 بروز جمعرات کو سنٹرفارلیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیراہتمام عورت فائونڈیشن کے اشتراک اور یوایس ایڈ کے تعاون سے صنفی مساوات پروگرام کے تحت فل گاسپل اسمبلی چرچ لاہور کینٹ میں ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں 60 سے زائد خواتین،مرد اور نوجوان لڑکے لڑکیوں نے شرکت کی۔مقررین پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر اور پرگرام آفیسرروبینہ غزل نے عورتوں کی زندگی، صحت، تعلیم اور خودمختاری کے حقوق پر بات چیت کی۔

انہوں نے حکومت کی طرف سے ان حقوق تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی کی اور اس بات پر زور دیا کہ ان قوانین کو نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی مساوات پر مبنی ایک صحت مند معاشرہ قائم ہوسکے۔تقریب کے اختتام پر ادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس نے تمام شرکائ، انتظامیہ اور چرچ کے چیئرمین ڈاکٹر حزقی ایل سروش کا شکریہ ادا کیا۔

Class Full Gospel Assembly Church Community Awareness Sessions

Class Full Gospel Assembly Church Community Awareness Sessions