کلاس اور پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ترکی کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن

Lahore

Lahore

لاہور : معروف قانونی وسماجی ادارے ”کلاس” اور پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے زیراہتمام لبرٹی چوک گلبرگ لاہور میںترکی کے شہر استنبول ائیرپورٹ میں گزشتہ دنوں ہونیوالے خودکش بم دھماکوں کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب منعقدکی گئی۔

قیادت ایم اے جوزف فرانسس نے کی جبکہ مارٹن جاوید مائیکل،ضیاء کھوکھر،اقبال کھوکھر،سہیل ہابل،آصف رضا ومعتدد سیاسی،سماجی شخصیات سمیت کلاس کے سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پرایم اے جوزف فرانسس نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ بن چکا ہے اس کے تدارک کے لئے تمام عالمی قوتوں کو متحد ہوکرٹھوس حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔