لاہور (اقبال کھوکھر) ”کلاس ”کے نیشنل ڈائریکٹرایم اے جوزف فرانسس اورچئیرپرسن ایگا کینی نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ (خیبرپختونخوا)میں ہونے والی دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکو مت سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی اپنانے کامطالبہ کیا ہے۔
کلاس سٹاف کے ساتھ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے لئے تعزیتی اجلاس میں خصوصی دعا کے بعد انہوں نے کہا کہ دہشت گردتعلیم کے بھی دشمن ہیںیہی وجہ ہے کہ ملا لہ یوسف زئی سے لے کرکہ آرمی پبلک سکول اور باچا خان یونیورسٹی پر حملہ میں دہشت گردوں کی بدترین کارروائیوں سے یہ اندازہ لگانا بالکل آسان ہے کہ سماج دشمن عناصر معاشرے کو تعلیم یافتہ دیکھنے کی بجائے جہالت اور گمراہی کی تاریک راستوں میں گم کرنا چاہتے ہیں۔
اصل میں طلبا سافٹ ٹارگٹ ہوتے ہیں جہاں دہشت گردی سے زیادہ خوف وہراس پیدا ہوتا ہے۔ تعلیمی اداروں پر سفاکانہ حملے اور معصوم طلباء طالبات واساتذہ کو شہادت دینے سے وہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ تعلیم جو انسانی اقدار واخلاق اور کردار میں بھلائی، بہتری ،معاشرے کی خوبصورتی اور ملکی ترقی میں بنیادی کردار کی حامل ہے۔
وہ اس کو کچلنا چاہتے ہیں۔ہم تمام شہیدوں کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں۔ تمام زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔