کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کا طبقاتی نظام ہی قومی استحکام اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے ‘ جس ملک میں لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ ‘ رہائش ‘ طبی سہولیات ‘ ٹرانسپورٹ ‘ محافظوں کا حصار ‘ وی آئی پی پروٹوکول اور دیگر مراعات حاصل کرنے والے مزدور و اجیر کیلئے کم ازکم ماہانہ اجرت صرف 8ہزار روپے ماہوار طے کرتے ہوں اور ان ماہانہ اجرت طے کرنے والے جاہلوں ‘ نکموں اور نااہلوں کو عوام پر مسلط کرنے والے انہی کے جیسے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرنے والے الیکشن کمیشن کے ممبران ہوں اور ان الیکشن کمیشن ممبران اور سراکری افسران کا احتساب و انصاف بھی ایسے ہی مراعات یافتہ افراد کے ہاتھ میں ہو تو پھر نہ انصاف ممکن ہے۔
اور نہ مساوات اور جس نظام میں انصاف و مساوات نہ ہو وہ نہ تو جمہوری ہوسکتا ہے نہ اسلامی اسلئے پاکستان فرعونی و یزیدی نظام سے دوچار ہے اور نظام تبدیل کئے بغیر نہ تو ملک کو مستحکم کرنا ممکن ہے نہ عوام کو آسودہ و خوشحال بنانے کا خواب تصور پاسکتا ہے رہی بات دہشتگردی کی تو انصاف اور مساوات کے بناءدہشتگردوں کو قتل کرنا تو ممکن ہے۔
مگر دہشتگردی کی وجوہات کا سدباب کسی طور ممکن نہیںاسلئے ارباب اختیار و اقتدار کو ملک کے سیاسی ‘ انتظامی اور عدالتی نظام کی اصلاح پر توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ ان تینوں نظاموں کی اصلاح سے معاشرتی ‘ ثقافتی ‘ اقتصادی ‘ تجارتی ‘ صنعتی ‘ تعلیمی اور دیگر تمام نظام سدھر جائیں گے جس ارباب اختیار وقتدار کو ایم آر پی کے پیش کردہ مقامی کود مختاری و شراکتی نظام کے عمیق مطالعہ اور اس پر عملدرآمد کیلئے اپنے کردار کی ادائیگی کی ضرورت ہے۔