ہونہار کلاس ہفتم کی طالبہ زلیخاں بی بی نے قراءت میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن
Posted on March 3, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
حویلی لکھا (چودھری فتح اللہ نواز بُھٹہ سے) شہر کے معروف نجی تعلیمی ادارے (دی نالج سکول وکالج ) نے تعلمی میدان میں کئی ترقی اور کامیابیوں کی منازل طے کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی اپنا لوھا منوا رکھا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام یوتھ فیسٹیول میں بھی اس ادارے کی ہونہار کلاس ہفتم کی طالبہ زلیخاں بی بی نے قراء ت میں پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
سکول کے اس اعزاز پے اہلیان حویلی لکھا کی صحافتی، سیاسی، سماجی، فلاحی اور دینی جماعتوں کے افراد نے سکول کے سینئر پرنسپل چودھری محمود عالم ا یڈووکیٹ ،مسز چودھری محمود عالم،دیگر انتظامیہ چودھری جاویدچودھری حمید سکول کی دیگر انتظامیہ محنتی سٹاف کو اخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مبارکباد پیش کی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com