لاہور (اقبال کھوکھر) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد 6 نومبر 2015ء کو پال میموریل چرچ قصور میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔
کمیونٹی آگاہی سیشن میں٦٠سے زائدمرد اور خواتین نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی مقر ر ہ پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر(CLAAS) تھیں۔انہوں نے عورتوں کی زندگی،صحت،تعلیم اور خودمختاری کے حقوق اور صنفی بنیاد پر عورتوں پر تشدد کی مختلف اقسام پربات چیت کی۔مزیدبراںحکومت کی طرف سے عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان قوانین کو نافذکرنے کی اشدضرورت ہے تا کہ صنفی مساوات پرمبنی ایک صحت مندمعاشرہ قا ئٔم ہو سکے۔
ریو رنڈ منیر پھول چرچ انچارج نے کلاس ادارہ کی اس کاوش کو سراتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموںکے انعقاد سے ہی ایک صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔
تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر جناب جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔انہوں نے تمام شرکأ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔