کلاس اور عورت فائونڈیشن کے زیراہتمام کمیونٹی آگاہی پروگرام

Cllass Program GEP

Cllass Program GEP

لاہور (اقبال کھوکھر) سینٹر فار لیگل ایڈ اسسٹنس اینڈ سیٹلمنٹ (کلاس) کے زیر اہتمام ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد 14 نومبر 2015ء کوسنیٹ میر یز چرچ مر یم کالونی لا ہو ر میں ہوا، اس وقت کلاس عورت فائونڈیشن کے صنفی مساوات پروگرام کے تحت امریکی عوام اور ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے ضلع لاہور میں صنفی بنیاد پر تشدد سے متا ثرہ خواتین کو مفت قانونی مدد اور اقلیتی خواتین / بچوں کے لئے پناہ گاہ اور آزادانہ مرضی سے شادی کرنے والے جوڑوں کو سہارا دینے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

کمیونٹی آگاہی سیشن میں 67 سے زائدمرد اور خواتین نے شرکت کی جبکہ پروگرام کی مقر ر ہ پروجیکٹ کوارڈینیٹر نورین اختر (CLAAS) تھیں۔انہوں نے عورتوں کی زندگی، صحت، تعلیم اور خودمختاری کے حقوق اور صنفی بنیاد پر عورتوں پر تشدد کی مختلف اقسام پربات چیت کی۔مزیدبراںحکومت کی طرف سے عورتوںکے حقوق و تخفظ کے لئے بنائے گئے قوانین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ انسانی حقوق کی فراہمی اور خود مختاری ہی ایک صحت مند معاشرہ کی ضمانت ہے۔ ریو رنڈ فا د ر مو ر س جلا ل چرچ انچارج نے کلاس ادارہ کی اس کاوش سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق سے آگاہی ہی ذمہ دار اور حساس شہری پیدا کر تی ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں مجموعی طور پر خواتین کو انسانی حقوق کی فراہمی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسے پروگراموںکے انعقاد سے ہی ایک صنفی مساوات پر مبنی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے۔تقریب کے اختتام پرادارہ کلاس کے نیشنل ڈائریکٹر ایم اے جوزف فرانسس نے کہاکہ عورتوں کے حقوق سے متعلقہ قوانین کو مکمل طور پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ صنفی برابری پر مشتمل ایک خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے ۔انہوں نے تمام شرکاء اورانتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔