کلاسک ویڈیو گیم کی شکل میں بنایا گیا منفرد کیک

Cake

Cake

نیویارک (جیوڈیسک) کیک خواہ سالگرہ کا ہویا کسی اور موقع کے لئے تیار کیا جائے ذائقے کے ساتھ اس کی ظاہری خوبصورتی بھی بے حداہمیت رکھتی ہے۔

کیک کے ذریعے کارٹون کرداروں کی تصاویر اور کئی خوبصورت اشیاء تو پہلے بھی تیار کی جاتی تھیں تاہم کیک کو ہوبہو کلاسک ویڈیو گیم Atari-2600 میں ڈھالنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کی ایک کیک میکر نے اپنے گاہک کی فرمائش پر سالگرہ کیک کوروایتی انداز میں تیار کرنے کے بجائے اس ویڈیو گیم کی شکل میں تیار کر کے تقریب کو خاص بنادیا۔