کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے حوالہ سے لائحہ عمل اور کوآرڈی نیشن کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس

Meeting

Meeting

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے پروگرام کے تحت ضلع بھر کو مثالی طور پر صاف ستھرا اور ہرا بھرا بنانے کے حوالہ سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی اور اس ضمن میں 27اپریل تا 2 مئی 2015 تک ہفتہ صفائی منا کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا جائیگا اور سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام سرکاری محکمے دستیاب وسائل برئوے کارلائیں گے۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کلین اینڈ گرین پنجاب پروگرام کے حوالہ سے لائحہ عمل اور کوآرڈی نیشن کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران عصمت، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر/ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے بابر رحمان ،ای ڈی اووز ہیلتھ ،زراعت، تعلیم،فنانس اینڈ پلاننگ،ڈی او ماحولیات محمد نواز سیال،ٹی ایم اووز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے ٹی ایم اے کی صفائی کے حوالہ سے منفی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ وہ تما مشینری ،آلات اور وسائل برئوے کار لاتے ہوئے بلاتفریق و امتیاز ہر علاقے کی صفائی وستھرائی کے کام میں بہتری لائیں۔

انہوںنے کہا کہ اس ہفتہ صفائی کے دوران انسداد ڈینگی کی جاری مہم کو بھی فائدہ پہنچے گا کیونکہ شہر اور علاقہ کی صفائی و ستھرائی سے مچھر، مکھی وغیرہ کا خاتمہ ہوگا جس سے خسرہ،ملیریااور دیگر موذی امراض کا بھی قلع قمع ممکن ہوگا۔اجلاس کے دوران متعلقہ افسران نے اس ضمن میں اپنے پلان پیش کئے جس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کے ساتھ ڈی سی او نادر چٹھہ نے انہیں پابند کیا کہ وہ ہفتہ صفائی کے دوران تمام محکمے اور افسران باہمی رابطہ اور تعاون کو موثر بنائیں گے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس خصوصی ویژن کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔قبل ازیں ڈی او ماحولیا ت نے ہفتہ صفائی کے حوالہ سے ملٹی میڈیا پروجیکٹرکے ذریعے بریفنگ بھی دی۔